Latest News

محبوبہ کی بیوفائی سے دلبرادشتہ نوجوان نے کی خود کشی کی کوشش،ویڈیو دیکھیں

محبوبہ کی بیوفائی سے دلبرادشتہ نوجوان نے کی خود کشی کی کوشش،ویڈیو دیکھیں

پالن پور: گجرات کے پالن پور شہر میں اس وقت تماشائی منظر بن گیا جب دل ٹوٹنے سے پریشان ایک نوجوان نے لوگوں اور پولیس کی موجودگی میں ایک اونچی عمارت سے خود کشی کرنے کے ارادے سے چھلانگ لگا دی ، لیکن نیچے ایک بڑا جال بچھا کر اس کو بچا لیا گیا ۔پولیس نے بتایاکہ  شہر سے 10کلو میٹر دور واسنا گاؤں   کے رہنے والے راہل والمیکی(21 ) کی منگیترکسی اور کے ساتھ فرار ہو گئی تھی ، جس سے وہ بہت دلبرداشتہ تھا ۔ آج وہ شہر کے ڈاکٹر ز ہاؤس علاقے میں چار منزلہ عمارت کی چھت پر خود کشی کرنے کے ارادے سے چڑھ گیا ۔


کچھ مقامی لوگوں نے اس کو چڑھتے دیکھا تو انہیں شک ہوا ، وہ لوگ اس کو سمجھانے لگے اور پولیس کو بھی اطلاع دے دی ۔پولیس ،فائر بریگیڈ کا دستہ  اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ  محکمہ کے ملازمین وہاں جلدی پہنچے ۔ سمجھانے بجھانے کے با وجود راہل نے او پر سے چھلانگ لگا دی ، لیکن تب تک لوگوں اور پولیس نے ایک بڑا سا جال نیچے پھیلا دیا  تھا ۔ وہ سیدھے جال پر جا گرا، اس کو کوئی چوٹ نہیں آئی ۔بعد میں اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ۔اس پورے واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top