Latest News

کولکتہ : امت شاہ کی ریلی میں  بھاجپا کارکنان نے لگائے  '' گولی مارو ''کے نعرے

کولکتہ : امت شاہ کی ریلی میں  بھاجپا کارکنان نے لگائے  '' گولی مارو ''کے نعرے

نیشنل ڈیسک :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو ایک روزہ دورے پر کولکتہ پہنچے۔ انہوں نے قومی سلامتی گارڈز  (این ایس جی)کے خاص احاطے کا بھی افتتاح کیا اورشہید مینار میدان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک ریلی سے خطاب کیا۔  ریلی سے خطاب کے  دوران  ریلی  میں شامل ہونے جا رہے کارکنوں نے' دیش کے غداروں کو ، گولی مارو ... کے نعرے  بھی لگائے ۔

PunjabKesari
اس سے پہلے، بائیں  بازواور کانگرس کے کارکنوں نے امت شاہ کے کولکتہ پہنچنے پر احتجاج کیا اور انہیں سیاہ پرچم دکھائے۔ بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنان    امت شاہ واپس جاؤ لکھے پلے کارڈز اور پوسٹروں کو ہاتھوں میں لئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے وزیر داخلہ کا ہوائی جہاز نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترتے ہی گیٹ نمبر ایک سے باہر سیاہ پرچم دکھانے شروع کر دئیے ۔مکل رائے اور بابل سپریو سمیت بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کی طرف سے شاہ کا خیر مقدم کیا گیا تھا، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت والی بائیں بازو کی پارٹی کے کارکنوں نے ہوائی اڈے کے قریب وی آئی پی روڈ اور جیسور روڈ پر زوردار احتجاجی  مظاہرہ کیا۔

PunjabKesari
 بتادیں کہ شہر کے مختلف حصوں میں کئی دیگر  مخالف ریلی اور جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں۔بایاں محاذ پارٹی اراکین کے لیڈر اور سی پی ایم رکن اسمبلی سجن چکرورتی کی قیادت میں، ایک اور ریلی جنوبی کولکتہ کے سنتوش پور علاقے میں نکالی گئی۔ سجن چکرورتی کہا نے کہا یہ ہمارے لئے شرم کی بات ہے کہ دہلی میں تشدد ہو ر ہا ہے اور وزیر داخلہ امت شاہ کولکتہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھلے ہی ان کے لئے سرخ قالین بچھایا ہو، لیکن نوجوان، طالب علم، بائیں بازو کارکن اور جمہوریت  سے محبت کرنے والے لوگ انہیں سیاہ پرچم دکھائیں گے۔ ایک بائیں بازو رہنما نے کہا کہ شہر میں نو پڑاؤ پر احتجاج ہوا۔
 



Comments


Scroll to Top