National News

میرانام راہل ساورکر نہیں ہے ، مر جاؤں لیکن معافی نہیں مانگوں گا : راہل گاندھی

میرانام راہل ساورکر نہیں ہے ، مر جاؤں لیکن معافی نہیں مانگوں گا : راہل گاندھی

نئی دہلی : ہندوستان بچاؤ ریلی میں کانگرس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لئے اپنی جان دینے سے نہیں ڈرتا ۔ ان لوگوں نے مجھے کہا  کہ معافی مانگیں ۔ معافی نہیں مانگوں گا ۔ میرا نام راہل ساورکر نہیں ہے ۔ میرا نام راہل گاندھی ہے ۔ میں مر جاؤں گا لیکن معافی نہیں مانگوں گا ۔ معافی نریندر مودی کو مانگنی چاہئے ۔ مودی کو ملک سے معافی ماگنی ۔ 

PunjabKesari
راہل نے کہا کہ ہندوستان کے کسان کے بغٰر معیشت آگے جا ہی نہیں سکتی ۔ ہم نے منریگا کیوں دیا اس لئے کیونکہ ہمیں پتہ تھا کہ ہندوستان کے مزدور کے بغیر ملک کی معیشت آگے جارہی نہیں سکتی ۔ آپ کو یاد ہوگا ایک دن وہ 8 بجے رات کو ٹی وی پر آئے اور بولا بھائیوں اور بہنوں 500 اور 1000 کا نوٹ میں بند کرنے جارہا ہوں ۔ اس سے معیشت کو جو چوٹ پہنچی وہ آج تک ٹھیک نہیں ہوئی ۔ 

PunjabKesari
اس سے پہلے کانگرس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے بھی نو منظور شہریت قانون کو لے کر سنیچر کے روز نریندر مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے اپیل کی کہ آئین کو بچانے اور ملک کو بنٹوارے سے بچانے کیلئے  سبھی آواز اٹھائیں ۔ 



Comments


Scroll to Top