National News

یومِ جمہوریہ سے قبل  دہشت گردوں کی بڑی سازش ناکام، جیش محمد کے 5 دہشت گرد گرفتار

یومِ جمہوریہ سے قبل  دہشت گردوں کی بڑی سازش ناکام، جیش محمد کے 5 دہشت گرد گرفتار

جموں: یوم جمہوریہ سے قبل  دہشت گردانہ حملے کی بڑی سازش کو ناکام کیا گیا ہے۔جموں کشمیر پولیس نے جیش محمد کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔وہ یوم جمہوریہ پر خود کش حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ جانکاری  کے مطابق سرینگر پولیس نے جیش محمد کے دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔گرفتار دہشت گرد 26 جنوری کو گرینیڈ سے حملہ کرنے کی تیاری میں تھے۔گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں اعجاز احمد شیخ، عمر حمید شیخ، امتیاز احمدکچلا، ساحل فاروق گوجری اور نصیر احمد میر شامل ہیں۔

PunjabKesari
دراصل، جموں کشمیر کے سرینگر میں سی آر پی ایف پارٹی پر 8 جنوری کو دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔حضرت بل  کے پاس ہبک کراسنگ پر سی آر پی ایف کی پارٹی پر مشتبہ دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا۔اس حملے میں دو عام شہری زخمی ہو گئے۔جس کے بعد کیس درج کیا گیا اور اس واقعہ کی تحقیقات کی گئی، جس  دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت الیکٹرانک ثبوت کو کھنگالا اور ان کا تجزیہ کیا گیا۔ساتھ ہی خفیہ جانکاری بھی  جمع کی گئی۔ اس کی بنیاد پر مشتبہ افراد کے ٹھکانے اور گھروں پر چھاپے مارے گئے اور جیش محمد سے وابستہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ وہیں جب ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے  اس حملے میں  اپنے کردار کا اعتراف بھی کیا ۔ساتھ 26 جنوری 2019 کو کشمیر یونیورسٹی کے سر سید گیٹ پر ہوئے گرینیڈ حملے میں شامل ہونے کی بات بھی قبول کی۔
 



Comments


Scroll to Top