Latest News

ایس/  سی ایس ٹی  ایکٹ کے تحت درج معاملے میں سپنا چوھری کو راحت، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

ایس/  سی ایس ٹی  ایکٹ کے تحت درج معاملے میں سپنا چوھری کو راحت، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

چنڈیگڑھ : گوروگرام میں ایس سی -  ایس ٹی ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آرکے معاملے میں سپنا چودھری کو بڑی راحت ملی ہے، منگل کو گوروگرام پولیس کی طرف سے پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ  میں کہا گیا کہ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر کینسل کرنے کی اطلاع دے دی ہے۔ اس پر جسٹس انل کھیترپال نے معاملے کا تصفیہ کر دیا۔

PunjabKesari
سپنا کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ اس کے خلاف سیکٹر 29 تھانہ علاقہ کے چکر پور  میں منعقد ایک پروگرام میں راگنی پیش کرتے ہوئے ایک مخصوص ذات پر تبصرہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ کھانڈسا رہائشی ستپال تور نے پولیس میں شکایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی طرف سے گائی گئی راگنی سے ایس سی ایس ٹی طبقہ کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

PunjabKesari
شکایت پر پولیس نے 14 جولائی 2016 کو کیس درج کر لیا تھا۔ سپنا نے عرضی میں کہا کہ یہ راگنی مختلف لوک گلوکار گزشتہ چار دہائیوں سے بھی زیادہ وقت سے پیش کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں  ان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کا کسی کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
 



Comments


Scroll to Top