National News

دریا گنج تشدد معاملے میں چندر شیکھر آزاد گرفتار

دریا گنج تشدد معاملے میں چندر شیکھر آزاد گرفتار

نئی دہلی:شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ میں شامل بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کو یہاں جامع مسجد کے نزدیک سنیچر کی صبح سویرے حراست میں لے لیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مظاہرین کو اکسانے کے اندیشہ کے پیش نظر تقریبا صبح چار بجے چندرشیکھر کو حراست میں لیا گیا۔

PunjabKesari
چندر شیکھر نے حراست میں لئے جانے سے پہلے ٹویٹ کرکے کہا کہ پولیس جامع مسجد کے سامنے گلی میں اپنے گھروں کے آگے پرامن طریقہ سے کھڑے لوگوں کو لاٹھی چارج اور مقدمہ درج کرنے کا خوف دکھارہی ہے۔ یہ پولیس کی تحریک کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش لگ رہی ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے ایک دیگر ویڈیو ٹویٹ میں کہا کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف آج بڑی لڑائی ہے۔ یہ قانون ملک کو توڑ دے گا۔ انہوں نے لوگوں سے پرامن طریقہ سے اپنی تحریک چلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی کسی ذات یا مذہب کے خلاف نہیں ہے بلکہ ملک کوبچانے کی ہے۔حکومت کو اس قانون کو واپس لینا ہوگا۔ ملک کو کمزور کرنے اور خاص طورپر دلتوں پسماندہ لوگوں کے حق کو چھییننے کی سازش کی جارہی ہے
 



Comments


Scroll to Top