National News

بجرنگ پونیا - سنگیتافوگاٹ شادی میں لیں گے سات کی جگہ آٹھ پھیرے ، جانیں کیا ہے وجہ

بجرنگ پونیا - سنگیتافوگاٹ شادی میں لیں گے سات کی جگہ آٹھ پھیرے ، جانیں کیا ہے وجہ

سونی پت : عام ہندو مذہب میں شادی کی رسومات کے دوران ایک رسم پھیرے لینے کی ہوتی ہے ۔ جس میں دلہا - دلہن  سات پھیرے لیتے ہیں لیکن ہندوستانی پہلوان بجرنگ پورنیا اور سنگیتا پھوگاٹ اپنی شادی میں 8 پھیرے لیں گی ۔ جس ایک دلچسپ وجہ بتائی جارہی ہے ۔ 
دنیا کے نمبر ون پہلوان بجرنگ پونیا کا رشتہ آج سنگیتا فوگاٹ کے ساتھ طے ہوگیا ہے ۔ مہاویر فوگاٹ اپنے پریوار کے ساتھ بجرنگ کے گھر رشتہ طے کرنے کیلئے پہنچے ۔ اس موقع پر بجرنگ نے کہا کہ پہلے اولمپک کا میڈل اور اس کے بعد میں شادی ہوگی ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ میرے والد کا خواب ہے کہ شادی میں کوئی جہیز نہیں لیا جائے گا ۔ اس شادی میں خاص بات یہ رہے گی کہ  سات پھیروں کے بعد بجرنگ اور سنگیتا آٹھواں پھیرا بھی لیں گے ۔ دونوں آٹھواں پھیرا بیٹی بچاؤ- بیٹی پڑھاؤ کے لئے سماج کو ایک پیغام دینے کے مقصد سے لیں گے ۔ 
پہلوان بجرنگ پونیا ٹوکیو اولمپک کے بعد سنگیتا فوگاٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گے ۔ سنگیتا مہاویر فوگاٹ کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے ۔ بجرنگ اور سنگیتا فوگاٹ اپنی پہلوانی کیلئے ملک بھر میں مشہور ہیں ۔



Comments


Scroll to Top