نئی دہلی:وپرو لمیٹیڈ ، وپرو اینٹرپرایزیز لمیٹیڈ اور اعظیم پریم جی فائونڈیشن نے کورونا وائرس کے خلاف ملک میںجاری مہم میں1125کروڑ روپے کا تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے بدھوار کو جاری ایک بیان میں اس کی جانکار ی دی ۔
کمپنی نے کہا کہ اس سے انفیکشن سے پہلے مورچے پر لڑ رہے میڈیکل ورکرز کی مدد ہوگی ۔ کمپنی نے کہا کہ اس میں وپرو لمیٹیڈ نے 100کروڑ روپے ،وپرو اینٹرپرائز ز نے 25کروڑ روپے اور اعظیم پریم فائونڈیشن نے ایک ہزار کروڑ روپے کا تعاون دیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اعظیم پریم جی فائونڈیشن کی کارپوریٹ معشرتی ذمہ داریوں کے تعاون سے الگ ہے۔
