Latest News

سی اے اے احتجاج : پولیس کی زیادتی کا شکار ہوئیں خواتین سےملیں پرینکا گاندھی،دیا دلاسہ

سی اے اے احتجاج : پولیس کی زیادتی کا شکار ہوئیں خواتین سےملیں پرینکا گاندھی،دیا دلاسہ

 اعظم گڑھ:اعظم گڑھ کے قصبہ بلریا گنج میں شہریت (ترمیمی)قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین پر پولیس کی بربریت کے بعد بدھ کو متاثرین سے ملنے بلریا گنج پہنچی کانگرس جنرل  سیکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ کانگرس سی اے اے مخالف اپنا احتجاج اور تحریک کاروں کی حمایت جاری رکھے گی۔

PunjabKesari
پولیس بربریت سے متاثرہ خواتین کو دلاستہ دیتے ہوئے کانگرس لیڈر نے کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ہم اس ناانصافی کے خلاف ہیں۔یہ حکومت مکمل طور سے غریب مخالف ہے۔آپ کے پریشانیوں کو جاننا اور اسے ہر سطح پر حکومت کے سامنے اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے۔محترمہ گاندھی نے ملنے والی خواتین کے ساتھ آئے بچوں کو بھی پیاردیا۔

PunjabKesari
متا ثرین سے ملاقات کے دوران پرینکا نے خواتین سے تقریباًایک گھنٹے تک بات چیت کی اور ہر ایک کی بات کو سنا۔اعظم گڑھ جاتے وقت انہوں نے راستے میں رک کر طلباء  سے بھی ملاقا ت کی اور ان کے مسائل کو جانا۔محترمہ واڈرا تقریباً 1 بجے بلریا گنج پہنچیں اور ملاقات کے مقام سے 200 میٹر پہلے ہی گاڑی سے اتر گئیں۔

PunjabKesari
تاہم تھوڑی دیر کے لئے معاملہ اس وقت الجھ گیا جب پولیس نے کانگرس لیڈران اور میڈیا اہلکار کو جائے ملاقات پر جانے کی اجازت نہیں دی۔اس موقع پر کانگرس کارکنوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔اس وقت پرینکا کے ساتھ یوپی کانگرس کے صدر اجے کمار للو،اجے رائے اور دیگر سینئر لیڈران موجود رہے۔
 



Comments


Scroll to Top