Latest News

اعظم خان کو ایک اور جھٹکا، مدرسہ عالیہ اور دارالعوام کی لیز ہوسکتی ہے رد

اعظم خان کو ایک اور جھٹکا، مدرسہ عالیہ اور دارالعوام کی لیز ہوسکتی ہے رد

رامپور:سپا کے سنیئر لیڈر اعظم خان کی مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں۔زمین مافیا قرار دیئے جانے کے بعد اعظم خان کو ایک اور جھٹکا لگ سکتا ہے۔ در اصل ، رامپور انتظامیہ نے جوہر یونیورسٹی کو لیز پر دی گئی 2 عمارتوں مدرسہ عالیہ اور دارالعوام کی لیز ختم کرنے کی حکومت سے سفارش کی ہے ۔ڈی ایم آنجنے کمار سنگھ نے ریاستی حکومت کو بھیجی رپورٹ میں ایس آئی ٹی جانچ کے  تحت یہ سفارش کی ہے ۔
مدرسہ عالیہ کی بلڈنگ 2016 میں جوہر ٹرسٹ کو بغیر کسی چارج کے 90 سال کے لئے لیز پر دی گئی ہے ۔ضلع انتظامیہ نے اس لیز کو حکومت سے ختم کرنے کا سفارش کی ہے ۔ ساتھ دارالعوام کی عمارت کی لیز کو بھی ختم کرنے کی سفارش کی  ہے۔ یہ عمارت 2012 میں 100 روپے کے سالانہ چارج پر 30 سال کے لئے لیز پر دی گئی تھی ۔ رپورٹ میں کہا گیا  ہے اس عمارت کو   تحقیقاتی کام کے لئے لیز پر لیاگیا تھا ، لیکن اس کا سیاسی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس عمارت میں سپا کا دفتر چلایا جا رہا ہے ۔
قابلِ ذکر ہے کہ  اعظم خان رامپور کی جوہر یونیورسٹی کی بانی ہیں۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے  اس یونیورسٹی کے لئے26 کسانوں کی زمین پر قبضہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں انکے خلاف 13 ایف آئی آر درج کی گئی  تھی ۔ 10 نئی ایف آئی آر کو ملا کر  اب تک اعظم خان کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے کی کل 23 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ وہیں اعظم خان نے ان الزامات کو لیکر کہا تھا کہ ' جب سے میں نے بھاجپا کے خلاف الیکشن جیتا ہے ، مجھے سزا دی جا رہی ہے ۔ سبھی الزامات جھوٹے ہیں اور وہ چاہیں تو جانچ کر سکتے ہیں ، میرے ہر طرف دشمن ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top