Latest News

شرجیل امام کے بعد ایک اور ویڈیو آیا  سامنے،سمبت پاترانے کیا  شیئر

شرجیل امام کے بعد ایک اور ویڈیو آیا  سامنے،سمبت پاترانے کیا  شیئر

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام نے آسام کو ہندوستان سے الگ کرنے کی ویڈیو کے بعد بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے ایک ویڈیو  شیئر کا  کیاہے ۔ جس میں ایک  طالبہ  سی اے اے  کے خلاف مظاہرہ میں تقریر کر رہی ہے ۔
ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے پاترا نے لکھا، اب اس ناپاک شرجیل امام کے بعد ذرا اس محترمہ کو بھی سن لیجئے۔  ہمیں کسی پہ بھروسہ نہیں ہے اس سپریم کورٹ پر بھی یقین نہیں۔افضل گورو معصوم تھا۔رام جنم بھومی پر مسجد بننی تھی۔دوستوں اتنے زہر کی پیداوار (وہ بھی بڑے پیمانے پر)ان چند دنوں میں تو نہیں ہوئی ہوگی۔

https://twitter.com/sambitswaraj/status/1221490757275725824?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1221490757275725824&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fjawaharlal-nehru-assam-bjp-sambit-patra-1116746
اس سے پہلے بھی پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر  کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ہندوستان کی  آزادی کو ختم کرنے کے لئے شاہین باغ میں سازش رچی جا رہی ہے۔ہمارے پاس اس کے پختہ ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو میں ایک ترجمان لوگوں سے آسام کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ توڑنے کی اپیل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا، ویڈیو میں جس طرح سے ملک مخالف جذبات کو بھڑکایا گیا ہے، وہ نہ صرف تشویشناک -

https://twitter.com/sambitswaraj/status/1220941534062960640?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1220941534062960640&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fjawaharlal-nehru-assam-bjp-sambit-patra-1116746
 ہے، بلکہ غدار بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیس ثبوت ہے کہ دہلی کا شاہین 'دشا  ہین باغ' میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں ہندوستان  کے کئی ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات کہی گئی ہے اور آسام اور شمال مشرقی ہندوستان کو ملک سے الگ کرنے کی سازش  رچی جا رہی ہے۔ اسے کھلے طور پر جہاد کہا گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top