ممبئی: سنیل شیٹھی کی بیٹی اور اداکارہ اتھیا شیٹھی ماں بن گئیں۔ اتھیا نے پیاری سی بچی کو جنم دیا ہے۔ جی ہاں، اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل کے گھر ننھی پری کی کلکاری گونجی ہے ۔ 24 مارچ 2025 کو اتھیا نے ایک پیاری بیٹی کو جنم دیا۔ یہ جانکاری اتھیا اور راہل نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے ایک پینٹنگ شیئر کی جس میں دو ہنس نظر آرہے تھے اور اس پر لکھا تھا۔

بچی کی پیدائش پیر کو ہوئی، جیسا کہ تصویر میں لکھی گئی تاریخ، 24-03-2025 سے پتہ چلتا ہے کہ سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا اور کرکٹر کے ایل راہل نے اس تصویر کو شیئر کیا لیکن کوئی کیپشن نہیں لکھا۔ انہوںنے بس ایک بیبی ایموجی (اس کے سر پر ہالہ اور پروں کے ساتھ) شامل کیا۔ یہ جوڑے کا پہلا بچہ ہے۔ جیسے ہی مداحوں کو یہ خوشخبری ملی سب نے خوشی کا اظہار کیا اور ہر کوئی جوڑے کو مبارکباد دے رہا ہے۔
https://www.instagram.com/p/DHlgdOms00c/?utm_source=ig_web_copy_link
گزشتہ سال نومبر میں اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی تھی۔ اتھیا اور کے ایل راہل نے ایک مشترکہ نوٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا،ہماری خوبصورت نعمت جلد آنے والی ہے۔ 2025۔ خوبصورت اعلان کے ساتھ چھوٹے پیروں کی تصویر اور نظر بد کی تصویر تھی۔