پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شدید بارشوں کے بعد مکان کی چھت گرنے سے ایک نوجوان سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات دیر گئے ضلع کی تحصیل سرائے نورنگ میں اس وقت پیش آیا جب موسلا دھار بارش نے مکان کے پہلے سے خستہ حال ڈھانچے کو مزید کمزور کر دیا۔ امدادی کارکنوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیوں میں مدد کی۔ حکام نے شدید بارشوں کے پیش نظر علاقے کی دیگر خستہ حال عمارتوں کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔
انہوں نے ہفتے کے روز شمال مغربی پاکستان میں برفانی سیلاب سے خبردار کیا اور اس ہفتے خطے میں مزید بارشوں کی پیشینگوئی کی۔ جب پہاڑوں پر جمی ہوئی برف سے بنی جھیل ٹوٹ جاتی ہے اور بہت سا پانی نیچے بہنے لگتا ہے تو اسے برفانی سیلاب کہا جاتا ہے۔ مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان، انور شہزاد نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بہت زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں اور خطے میں برفانی جھیل پھٹنے کے امکان کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔