National News

روس نے رات بھر یوکرین پر کیے ڈرون اور میزائل حملے، 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی

روس نے رات بھر یوکرین پر کیے ڈرون اور میزائل حملے، 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی

انٹرنیشنل ڈیسک: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رات بھر کیے روس کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 14 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوگئے۔ یوکرائنی حکام نے یہ اطلاع دی۔ کیف شہر کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تاکاچینکو نے بتایا کہ حملے میں 14 افراد ہلاک ہوئے، ایک رہائشی عمارت گر گئی اور متعدد اپارٹمنٹس تباہ ہو گئے۔ امدادی کارکن ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ یوکرین کی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 44 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ کیف کو نشانہ بنانے والا ایک نیا ڈرون اور میزائل حملہ ہے۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی رہنما G-7 سربراہی اجلاس کے لیے کینیڈا میں جمع ہیں۔ اس کانفرنس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی بھی شرکت متوقع ہے۔ وزیر داخلہ Ihor Klimenko نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں چھرے سے زخمی ہونے والا ایک امریکی شہری دم توڑ گیا ہے۔ منگل کو رات گئے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ کلیمینکو نے کہا کہ اس حملے میں رہائشی عمارت کے 30 اپارٹمنٹس تباہ ہو گئے۔ شہر کے Sviatoshinsky اور Solominsky صوبوں میں بھی لوگ زخمی ہوئے۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے کہا کہ یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کے گرے ملبے کی وجہ سے شہر کے دو دیگر صوبوں میں آگ لگ گئی۔
G-7 کے میزبان ملک کینیڈا نے زیلنسکی کو سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے جہاں وہ عالمی رہنماو¿ں سے الگ الگ ملاقاتیں کرنے کا امکان ہے۔ زیلنسکی کی منگل کو کینیڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے تھی لیکن وائٹ ہاو¿س نے اعلان کیا کہ مغربی ایشیا میں کشیدگی کے باعث ٹرمپ منگل کی بجائے پیر کی رات واشنگٹن واپس آئیں گے۔ روس نے حالیہ ہفتوں میں ریکارڈ تعداد میں ڈرون اور میزائل فائر کیے ہیں۔ یوکرین کی سکیورٹی سروس ایجنسی کی جانب سے روسی سرزمین پر ہوائی اڈوں پر جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی مہم شروع کرنے کے بعد ماسکو نے حملے تیز کر دیئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top