Latest News

علی گڑھ:اکٹھے نماز ادا کرنے سے روکنے پر نمازیو ں نے کیا پولیس ملازمین پر پتھراو، متعد زخمی

علی گڑھ:اکٹھے نماز ادا کرنے سے روکنے پر نمازیو ں نے کیا پولیس ملازمین پر پتھراو، متعد زخمی

علی گڑھ:تبلیغی جماعت میںشامل علی گڑھ کے نوجوان میں کورونا وائر  س کی تصدیق ہے۔نوجوان  متاثر ہے جیسے ہی پتہ چلا پولیس انتظامیہ  میں ہا ہا کار مچ گئی  ۔
اس بیچ ایک اور بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے ۔ علی گڑھ کے تھانہ بنادیو ی علاقے کے رگھویر پوری واقع تاکیہ محلے کی ایک مسجد میںدرجنوں نمازی  نماز اد  ا کرنے کے لئے اکٹھے ہو گئے  ۔ جانکار ی کے بعد موقعہ پر  پہنچی پولیس نے نماز ادا کرنے آئے لوگوں کو اکٹھے ہو کرمسجد میں نماز نہ  پڑھنے کی بات کہی ۔ پھر کیا تھا روک لگانے سے ناراض نمازیوں نے پولیس کے اوپر پتھراو کر دیا ۔ حادثہ کی جانکار ی ملنے کے فوری بعد موقع پر بھاری تعداد میںپولیس فورس  کیساتھ اعلیٰ افسران پہنچ گئے۔ جنہوں نے گلیوں میںگھوم گھوم کر مارچ کرتے ہوئے مائیک  سے درخواست کی ، کہ سبھی لوگ گھر میں رہیں اور مسجد ، مندر اور گوردوارے میں اکٹھے نہ ہوں۔
مائیک پر سنایا گیا وزیراعظم  کا پیغام 
مائیک پر وزیر اعظم کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک کو لاک ڈاون کرایک پیغام بھی دیا ۔ اس دوران پولیس  کے اعلیٰ افسران  نے ایڈوائرزری نہ ماننے کی حالت میں پولیس فورس کو بھی خبردار کیا۔
نمازیوں کی جانب  سے پتھرائو میں متعد پولیس ملازمین زخمی:پنکج شریواستو
وہیں علاقے کی افسران دتیہ پنکج شریواستو نے  بتایا کہ نمازیوں کی جانب سے پولیس پر پتھرائو کیا گیا ۔ جس میں کئی پولیس ملازمین زخمی ہو گئے  ہیں۔ جن کا علاج چل رہا ہے ۔ حادثہ کی جانکاری پر پہنچی پولیس نے کچھ شرپسند عناصر  کو حراست میں لے لیا  ہے ۔ فی الحال حالت قابو میں ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top