نیشنل ڈیسک: مرکزی الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر اشونی ویشنو نے دنیا کی بڑی کمپنیوں سے ملک کے سیمی کنڈکٹر صنعت میں سرمایہ کاری کی اپیل کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ بھارت کی ترقی کے ساتھ ان کی بھی ترقی ہوگی۔
دہلی کے دوارکا میں واقع یشوبھومی میں سیمی کان انڈیا 2025 کے افتتاح کے موقع پر مسٹر ویشنو نے کہا کہ بھارتی الیکٹرانکس صنعت کی پیداوار پچھلے 11 سالوں میں چھ گنا اور برآمدات آٹھ گنا زیادہ ہوئی ہیں۔ ایسے وقت میں جب دنیا میں سیاسی افراتفری ہے، بھارت روشنی دکھا رہا ہے۔ یہ پہلی سہ ماہی میں 7.8 فیصد کی ترقی کی شرح میں نظر آتا ہے۔
انہوں نے کانفرنس میں آئے دنیا بھر کے صنعتکاروں سے کہا کہ انہیں بھارت میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے کیونکہ یہاں کی پالیسی میں استحکام ہے، صلاحیتوں کا ذخیرہ ہے، اور ایک متحرک اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پیداوار پر مبنی معیشت بننے کے راستے پر ہے۔ بھارت ایک ترقی پسند اور مضبوط معیشت ہے۔