Latest News

آسارام کونہیں ملی راحت، عمر قید کی سزا پر روک لگانے کی  عرضی خارج

آسارام کونہیں ملی راحت، عمر قید کی سزا پر روک لگانے کی  عرضی خارج

نیشنل ڈیسک: نا بالغ سے جنسی استحصال کے معاملے میں  جودھپور سینٹرل جیل میں سزا کاٹ رہے آسام رام کی مشکلیں کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔راجستھان ہائی کورٹ نے آسارا م کی عمر قید کی سزا پر روک لگانے کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔
جسٹس سندیپ مہتہ اور جسٹس ونیت کمار ماتھر کی خاص بینچ نے  پیر کو یہ فیصلہ سنایا ۔ سماعت کے دوران آسارام کے وکیل نے  متاثرہ کی عمر اور پاکسو ایکٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ  متاثرہ نابالغ نہیں تھی ۔اس پر بینچ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ اپنا فیصلہ سنا چکی ہے۔ اب سزا کے خلاف دائر عرضی پر جنوری کے دوسرے ہفتے میں سماعت ہوگی ۔
بتادیں کہ آسارام کو گزشتہ سال جودھپور عدالت نے  یوپی کے شاہ جہاں پور کی نابالغ لڑکی سے بلاتکار کے معاملے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ اس کے علاوہ ایک اور معاملے میں بھی آسارام پر شکنجہ کسا ہوا ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top