Latest News

اسد الدین اویسی کا بھاجپا پر طنز، کہا- ان سے روزگار مانگوتو تین طلاق اور 370 کی بات کرتے ہیں

اسد الدین اویسی کا بھاجپا پر طنز، کہا- ان سے روزگار مانگوتو تین طلاق اور 370 کی بات کرتے ہیں

رانچی: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات  2019  میں آل انڈیا مجلس اتحاد ا لمسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) کے سربراہ اسد الدین اویسی بھی جھارکھنڈ میں سیاسی زمین تلاش رہے ہیں۔بہار میں  کھاتہ کھولنے کے بعد ان کا جوش و خروش بڑھا ہے۔ہفتہ کو انہوں نے جے نگر(کوڈرما ) میں  ہوئے  جلسہ عام میں بی جے پی کو نشانہ پر لیا۔

PunjabKesari
انہوں نے مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری عروج پر ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو بھی انہوں نے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی۔رام مندر اور کشمیر میں دفعہ 370 ہٹانے پر اپنی باتیں دوہرائیں۔ انہوں نے  کہا کہ   وزیر اعظم نریندر مودی سے لوگ روزگار مانگتے ہیں تو وہ کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے، رام مندر بنوانے اور تین  طلاق قانون لانے کی بات کرتے ہیں۔سال 2014 میں بی جے پی کو جھارکھنڈ کے عوام نے جس اعتماد کے ساتھ ووٹ دیا تھا، اس پر بی جے پی نے پانی پھیر دیا۔مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ یہاں پیاز غریبوں کے پلیٹ سے دور ہو گیا ہے۔نوٹوبندی کا اثر آج بھی ہندوستان کے غریبوں پر پڑ رہا ہے۔



Comments


Scroll to Top