National News

پورا جموں وکشمیر ہندوستان کا حصہ، پارلیمنٹ چاہے تو پی او کے بھی ہوسکتا ہے ہمارا:آرمی چیف

پورا جموں وکشمیر ہندوستان کا حصہ، پارلیمنٹ چاہے تو پی او کے بھی ہوسکتا ہے ہمارا:آرمی چیف

نئی دہلی: بری فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے ہفتہ  کو سال 2020 کی پہلی پریس کانفرنس میں جموں کشمیر پر بڑا بیان دیا۔آرمی چیف نے صاف کیا کہ مکمل جموں اور کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے ، پارلیمنٹ چاہے تو پاک مقبوضہ کشمیر(پی او کے )بھی ہمارا ہو سکتا ہے۔فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے کہا اگر پارلیمنٹ سے حکم ملے تو پی او کے  پر کارروائی ممکن ہو سکتی ہے۔

PunjabKesari
پاکستان اور چین کے چیلنجوں کے سوال پر آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی صورت سے نمٹنے کے لئے ہم تیار ہیں۔ایل او سی پر پاکستان کی سازش پر آرمی چیف نے کہا کہ انٹیلی جنس ان پٹ اور فوج کی تیاری کے ذریعے ہم پاکستان کی سازشوں کو ناکام کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

PunjabKesari
وہیں منوج مکند نروے نے سی ڈی ایس کے عہدے کی تشکیل کو تینوں فوجی فورسز کے انضمام کی سمت میں بہت بڑا قدم بتایا اور کہا کہ فوج اس کی کامیابی یقینی بنائے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئین کے  تئیں اخلاص ہر وقت ہماری  رہنمائی کرے گا۔انہوں نے کہا، آئین میں موجود انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کا احساس ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے ۔
 



Comments


Scroll to Top