نئی دہلی: آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بدھ کو کہا کہ لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) پرحالات کسی بھی وقت خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ہرکارروائی کے لئے تیاررہنا ہوگا۔ ان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اگست میں آرٹیکل 370 کے بیشترالتزامات کو ختم کرنے کے بعد سے پاکستان جموں وکشمیرمیں ایل اوسی پرمسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا 'لائن آف کنٹرول پرحالات کسی بھی وقت خراب ہوسکتے ہیں۔ ہمیں ہرکارروائی کے لئے تیاررہنا ہوگا'۔
فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بتایا کہ فوج کے جوانوں کو سندربنی سیکٹرمیں کیری بٹال علاقے میں کنٹرول لائن کے پاس 'مشکوک سرگرمیوں' کی اطلاع ملی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک زبردست دھماکے کی آوازسنائی دی، جس کے بعد پاکستان کی طرف سے زبردست گولہ باری کی گئی، جس پرہندوستانی فوجیوں نے فورا جوابی کارروائی کی۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے پونچھ ضلع کے کرشنا وادی سیکٹرمیں ایل اوسی کے پاس مورٹارکے ساتھ ہتھیاروں سے گولہ باری کی۔ ہندوستانی فوج کے جوانوں نے گولی باری کرکے مؤثرطریقے سے جواب دیا۔