National News

مدرز ڈے پر کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ میں خوفناک آگ، جان بچانے کے لئے کھڑکیوں سے کودے 4 لوگوں کی موت ( ویڈیو)

مدرز ڈے پر کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ میں خوفناک آگ، جان بچانے کے لئے کھڑکیوں سے کودے 4 لوگوں کی موت ( ویڈیو)

نیویارک:امریکہ کے شہر ملوواکی میں مدرز ڈے کے موقع پر چار منزلہ اپارٹمنٹ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی اور اپنی جان بچانے کے لیے لوگوں نے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگانا شروع کردیں جس کے باعث چار افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ چار دیگر افراد بھی شدید زخمی ہیں۔ آگ اتنی شدید ہو گئی کہ وہاں پہنچنے والی فائر فائٹرز کی پہلی ٹیم بھی اسے بجھانے میں ناکام رہی۔ ملووکی کے فائر چیف آرون لپسکی نے اتوار کو بتایا کہ اپارٹمنٹ کی کھڑکیوں سے لوگوں کو بچانے کے لیے سیڑھی  والے  ٹرکوں کا استعمال کیا گیا  اورجلتی ہوئی عمارت کے اندر جا کر بھی فائر فائٹرز  نے لوگوں کو نکالا۔ 
اس دوران کل  30 افراد کو بچا لیا گیا۔ حکام نے ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں معلومات نہیں دی ہیں۔ حکام کے مطابق صبح آٹھ بجے سے پہلے لگنے والی آگ میں کئی دیگر افراد کو معمولی زخم آئے تھے۔ 85  فلیٹس پر مشتمل عمارت کو آگ لگنے سے بری طرح نقصان پہنچا اور ایک اندازے کے مطابق 200 کے قریب لوگ وہاں سے بے گھر ہو گئے۔ عمارت میں رہنے والے جیمز روبنسٹین نے بتایا کہ اس نے نیچے کی منزل پر چھلانگ لگا دی۔ عمارت کے ایک اور رہائشی ایڈی ایڈورڈز نے بتایا کہ اس نے بھی خود کو بچانے کے لیے چھلانگ لگائی۔ لپسکی نے کہا کہ 1968 میں تعمیر ہونے والی اس عمارت میں پانی کے چھڑکا کا کوئی نظام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ انتظام ہوتا تو آگ پر بہت جلد قابو پایا جا سکتا تھا۔ تب لوگوں کو کھڑکیوں سے باہر کودنے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔
 



Comments


Scroll to Top