Latest News

مدھیہ پردیش  کے نرسنگھ پور ضلع  کے 7 ڈاکٹر  زاور تین نرسوں  کے خلاف ایف آئی آر درج

مدھیہ پردیش  کے نرسنگھ پور ضلع  کے 7 ڈاکٹر  زاور تین نرسوں  کے خلاف ایف آئی آر درج

نرسنگھ پور:مدھیہ  پردیش کے نر سنگ پور ضلع کے سات ڈاکٹر اور تین نرسوں کے خلاف بغیر کسی اطلاع  کے ڈیوٹی سے ندارد  رہنے کے الزام  میںپولیس نے ایف  آئی آر درج کی ہے ۔ اس کے بارے  میںنر سنگھ  کے کلیکٹر دیپک سکسینا نے جانکار ی دیتے ہوئے  بتایا کہ کورونا وائرس  انفیکشن سے بچائو  کے کام  میں جان بوجھ کر ندارد رہنے والے ڈاکٹروں  اور دوسرے سٹاف  کے خلاف معاملہ درج کرنے کے لئے پولیس  کو احکام دیئے گئے ہیں۔
نر سنگھ پور  کے ایس پی ڈی  گور کرن سنگھ نے بتایاکہ ندارد  ڈاکٹروں کے خلاف  مجرمانہ معاملے درج کئے  گئے ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ سے تین سال تک کی سزا ہو سکتی ہے ۔ میڈیکل رپورٹس    کے مطابق سول سرجن نے کلیکٹر  کو  فریا د کی تھی کہ کچھ ڈاکٹر  اور سٹاف بغیر اجازت کے ہی غیر حاضر ہیں ۔ ان کے موبائل بھی بند آ رہے ہیں، جس سے ایمر جنسی  وارڈ  متاثر  ہو رہا  ہے۔ 
اسی بنیاد پر کلیکٹر  نے ان ڈاکٹروں  کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی احکام دیئے گئے ۔ اسی درمیان کلیکٹر  نے آٹھ  ڈاکٹروں کے خلاف  کارروائی کرنے کے لئے جبلپور کے کمشنر  روندر کمار مشرا کو بھی چٹھی لکھی ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top