National News

کے بی سی میں امیتا بھ نے  کی ہیما مالنی کی تعریف، بتایا بیوٹی فل وومن

کے بی سی میں امیتا بھ نے  کی ہیما مالنی کی تعریف، بتایا بیوٹی فل وومن

امیتابھ بچن کے شو' کے بی سی' (کون بنے گا کروڑ پتی )کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔شو ٹی آرپی لسٹ میں بھی ٹاپ 10 میں بنا ہوا ہے۔شو میں امیتابھ بچن اپنی ذاتی زندگی سے منسلک کہانیاں بھی شیئر کرتے ہیں، جن کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔بدھ کے شو میں امیتابھ بچن نے اداکارہ ہیما مالنی کی تعریف بھی کی۔

PunjabKesari
دراصل، کے بی سی میںکنٹیسٹینٹ سوال کیا گیا کہ سنسکرت میں ان میں سے کس نام کا مطلب 'سورن یا سنہرا بھی ہوتا بھی ہوتا ہے؟۔اس سوال کے آپشن تھے- ہیما، لیلا، جیا اور سشما۔کنٹیسٹینٹ اس سوال کا جواب دیتی ہیں ہیما۔ہیما اس سوال کا درست جواب ہے۔

PunjabKesari
اس پر امیتابھ کہتے ہیں ہیما کا دوسرا مطلب بیوٹی فل وومن بھی ہوتا ہے۔جیا کا مطلب فلیگ یا بینر، سشما کا بیوٹی، لیلا کے کئی مطلب ہوتے ہیں جیسے پلے، سپورٹس وغیرہ۔آگے امیتابھ کہتے ہیں ہیما زمین کو بھی کہتے ہیں اور خوبصورت عورت کو بھی کہتے ہیں۔اسی لئے  ہیما مالنی جی کا نام ہیما پڑا ہے۔ باقیوں کے بارے میں ہم بات نہیں کریں گے۔اس کے بعد تمام ہنسنے لگتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top