National News

امیتابھ کو ملے گا ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا اعزاز'' دادا صاحب پھالکے''

امیتابھ کو ملے گا ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا اعزاز'' دادا صاحب پھالکے''

بالی وڈ کے سپر اسٹار کہے جانے والے اداکار امیتابھ بچن کو ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا ' دادا صاحب پھالکے 'ایوارڈدیا جائے گا۔ وزیر  اطلاعات ونشریات پرکاش جاوڈیکر نے منگل کی شام ٹویٹ کر کے اس بارے میں معلومات دی۔پرکاش جاوڈیکر نے لکھاکہ ''لیجنڈامیتابھ بچن جنہوں نے ہمیں دو نسلوں تک اینٹرٹین کیا ہے۔انہیں متفقہ طور پر 'دادا صاحب پھالکے 'ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔پورا ملک اور بین الاقوامی کمیونٹی اس بارے میں خوش ہے۔میری ان  کوبہت بہت مبارکباد''۔


76 سالہ امیتابھ بچن اب بھی ہندوستانی سنیما میں کام کرتے ہیں۔ 1969 میں فلم 'سات ہندوستانی 'سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے امیتابھ بالی وڈ کو اب تک درجنوں ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔عمر کے اس پڑا ؤپر بھی ان کے پاس فلموں کی کوئی کمی نہیں ہے۔امیتابھ کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو وہ آنے والے وقت میں جھنڈ، سائرا نرسمہا ریڈی، تیرا یار ہوں میں، بٹر فلائی ، AB یعنی CD، برہماستر، چہرے اور گلابو ستابو میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

PunjabKesari
فلم سائے را نرسمہا ریڈی کا ٹریلر حالی ہی میںریلیز کیا گیا ہے جس میں امیتابھ ایک رشی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ بگ بی پردے کے علاوہ چھوٹے پردے پر بھی سرگرم ہیںاور ان کا ریئلٹی  شو' کون بنے گا کروڑ پتی' بہت مقبول ہے۔اس سال شو سے 2 کنٹیسٹینٹ کروڑ پتی بن کر جا چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کو نیک خواہشات دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
بتا دیں کہ دادا صاحب  پھالکے اعزاز فن کے شعبے میں میں اہم شراکت کے لئے دیا جاتا ہے۔امیتابھ بچن سے پہلے یہ اعزاز سال 2017 میں ونود کھنہ کو ملا تھا۔اس کے علاوہ سال 2015 میں یہ ایوارڈ بھارت کمار کے نام سے جانے جانے والے اداکار منوج کمار کو ملا تھا۔وہیں 2014 میں ششی کپور، 2013 میں گلزار اور 2012 میں پران کو مل چکا ہے۔سال 1969 میں یہ اعزاز سب سے پہلے دیویکا رانی کو دیا گیا تھا۔



Comments


Scroll to Top