Latest News

بالی وڈ  شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں سے مانگی معافی، جانئے کیا ہے وجہ

بالی وڈ  شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں سے مانگی معافی، جانئے کیا ہے وجہ

بالی وڈ شہنشاہ  اورصدی کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کا ان کے مداح  بہت خیال رکھتے ہیں۔امیتابھ کے  مداح ملاقات کے لئے ہر اتوار ان کے ممبئی واقع گھر پر اکٹھا ہوتے ہیں۔امیتابھ بچن بھی ان سے ضرور ملنے آتے ہیں، لیکن اس بار امیتابھ بچن اپنے مداحوں سے ملنے نہیں آئے اور انہوں نے ٹویٹر پر اس کے بارے میں پوسٹ بھی کی ہے۔

PunjabKesari

امیتابھ بچن نے مداحوں کو پہلے ہی اس اتوار گھر کے بار نہیں آنے کے لئے کہا تھا۔لیکن امیتابھ بچن کے کہنے کے باوجود ان کے مداح اتوار کو ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے تھے۔بگ بی  گھر کے باہر نہیں آئے اور انہوں نے اس کے لئے اپنے مداحوں سے  معافی بھی مانگی ہے۔


اگرچہ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے یہ بات سامنے نہیں آئی ہے۔امیتابھ بچن نے اتوار کو آئے لوگوں کی تصاویر اپنے ٹویٹر پر شیئر کی ہیں۔انہوں نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ 'میں نے منع کیا، اس کے بعد بھی لوگ اتوار کو ملنے کے لئے آ گئے۔میں معافی مانگتا ہو، باہر نہیں آ سکتا'۔



Comments


Scroll to Top