Latest News

ہندوستان پر جتنا حق میرا اور آپکا ہے ، اتنا ہی پاکستا ن سے آئے پناہ گزینوں  کا بھی: امت شاہ

ہندوستان پر جتنا حق میرا اور آپکا ہے ، اتنا ہی پاکستا ن سے آئے پناہ گزینوں  کا بھی: امت شاہ

جبل پور: مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون کو لیکرکانگرس پر تنقید کی۔ امت شاہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'کانگرس پارٹی نے ملک کی تقسیم مذہب کی بنیاد پر کی۔ تقسیم کے وقت مشرقی اور مغربی پاکستان سے ہندو، سکھ، جین، بودھ، پارسی اور عیسائی کو ہندوستان آنا تھا، مگر اس وقت حالات ٹھیک نہیں ہونے کے سبب وہ لوگ وہیں رہ گئے۔
 مدھیہ پردیش کے  جبل پور کے گیریسن گراؤنڈ میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ جب  ملک تقسیم ہوا تو مشرقی اور مغربی پاکستان میں 31 فیصد ہندو تھے، اب 3 سے7 فیصد بچے ہیں۔ کانگرس اس پر جواب دے ۔  امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان پر جتنا حق میرا اور آپ کا ہے، اتنا ہی حق پاکستان سے آئے ہوئے ہندو، سکھ، بودھ، عیسائی پناہ گزینوں کا ہے۔شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں عام لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے بی جے پی ملک گیر مہم چلا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو جبل پور پہنچے۔ وزیر داخلہ کے طورپر امت شاہ کا مدھیہ پردیش کا یہ پہلا سفر ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے اقلیتوں کا مذہب تبدیل کرا دیا گیا یا مار ڈالا گیا۔ ایک پناہ گزین کے طور پر ایسے بھائی اور بہن ہندوستان آئے۔ کانگرس پر حملہ بولتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ آج کانگرس کے لوگ پورے ملک میں ہنگامہ مچار ہے ہیں۔ 12 جولائی1947 کو مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ جو بھی بھائی پاکستان میں رہ گئے، جب ہندوستان آنا چاہیں آسکتے ہیں۔ بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ اب راہل گاندھی، اب کیا آپ مہاتما گاندھی کو بھی نہیں مانیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top