Latest News

ممتا بنر جی شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کرنے سے نہیں روک سکتیں: ممتا بنر جی

ممتا بنر جی شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کرنے سے نہیں روک سکتیں: ممتا بنر جی

کولکتہ:مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ممتا بنرجی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کرنے سے نہیں روک سکتیں۔مرکزی حکومت بہر صورت بنگال میں مقیم رفیوجیوں کو ہندوستانی شہریت دے کر رہے گی ۔دوسری جانب ترنمول کانگرس نے امیت شاہ پر پلٹ کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ کو دہلی میں قتل عام پر معافی مانگنا چاہئے ۔
امت شاہ نے کہا کہ کولکتہ اور مغربی بنگال کی کسی بھی اقلیت کو شہریت سے محروم نہیں کیا جائے گا ۔شہید مینار میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کا قانون رفیوجیوں کو شہریت دینے کیلئے بنایا گیا ہے ۔اس قانون کی وجہ سے کسی بھی شہری کو شہریت سے محروم نہیں کیا جائے گا ۔
امت شاہ نے کہا کہ ملک میں آباد رفیوجویوں کو کاغذات دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ہندو،سکھ ، بدھشٹ اور جینیوں کو دستاویز دکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔امیت شاہ نے کہا کہ لوک سبھا سے پاس قانون کی مخالفت کرکے ممتا بنرجی، باباصاحب امبیڈکر کی توہین کررہی ہیں اسی طرح ممتا بنرجی متوا سماج کے لیڈر ہری چند ٹھاکر ، گرو چند ٹھاکر (متوا سماج کے لیڈر)اور پنچن برما  (کووچ اور راج بنچی )کے لیڈرکی توہین کی ہے ۔
ترنمول کانگرس کے سینئر لیڈر ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ امت شاہ نے غلط حقائق پیش کئے ہیں اور وہ بنگال کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ کو بنگال میں آکر دہلی میں ہوئے تشدد پر معافی مانگنا چاہئے  کہ وہ قتل و غارت گری پر قابوپانے میں ناکام رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں اب تک 43افراد کی موت ہوچکی ہے اور امت شاہ ترنمول کانگرس پر تنقید کررہے ہیں کہ بنگال میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال بہتر نہیں ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top