Latest News

کانگرس ،ممتااینڈکمپنی نے سی اے اے  پر لوگوں کو گمراہ کیا اور فسادات کرائے : شاہ

کانگرس ،ممتااینڈکمپنی نے سی اے اے  پر لوگوں کو گمراہ کیا اور فسادات کرائے : شاہ

حاجی پور:بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے قومی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج الزام عائد کیاکہ کانگرس اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے) پر لوگوںکو گمراہ کیا اور ملک میں فسادات کرائے جبکہ یہ قانون ستائے ہوئے پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے آئے لوگوں کو شہریت دینے کا ہے ، کسی کی شہریت چھیننے کا نہیں ۔
مسٹر شاہ نے آج ویشالی میں عوامی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی اے اے کی مخالفت میں کانگریس ۔ ممتا اینڈ کمپنی نے ملک میں فسادات کرائے ۔ یہ لوگ اپنا سیاسی الو سیدھا کرنے کیلئے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ سی اے اے شہریت دینے والا قانون ہے لینے کا نہیں۔ وہ بہار کے مسلمانوں کو بتانے آئے ہیں کہ سی اے اے سے کسی کی شہریت نہیں جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ سے اے میں پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے ستائے ہوئے یہاں پنا ہ لینے آئے لوگوں کو شہریت دینے والا قانون ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ کانگرس نے مذہب کی بنیاد پر ملک کو بانٹ کر غلط کیا ہے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہندوں کے مذہب تبدیل کرائے گئے ان کا قتل کیا گیا ۔ پاکستان میںباپ کے سامنے بیٹی سے شوہر کے سامنے بیوی سے عصمت دری کی گئیں۔ مندر۔ گرو دوارے توڑے گئے ۔
اس لئے وہاں سے ستائے ہوئے لوگوں یہا ں آئے ہیں انہوں نے کہاکہ مہا تما گاندھی نے 26 ستمبر 1947 کو کہا تھا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر ہندو اور سکھ ہندوستان آسکتاہے ۔ اسے نوکری دینا اور پناہ دینا آزاد ہندوستان کی ذمہ داری ہے ۔
گاندھی جی کی اس بات کو پنڈٹ جواہر لال نہرو ، ڈاکٹر راجندر پرساد ، آچاریہ جے بی کرپلانی اور مولانا ابو الکلام آزاد نے بھی دہرایا ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس والے ہماری نہیں مان رہے اپنے لیڈران کی تو مان لیں۔
 



Comments


Scroll to Top