Latest News

امریکہ نے ترکی کو سنگین نتائج بھگتنے کا انتباہ دیا

امریکہ نے ترکی کو سنگین نتائج بھگتنے کا انتباہ دیا

اقوام متحدہ : امریکہ نے ترکی کی جانب سے شمالی شام میں چلائی جا رہی فوجی مہم میں عام شہریوں کے مارے جانے کے سلسلے میں اسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے ۔ امریکہ نے کہا ہے کہ اگر ترکی شمالی شام میں فوجی آپریشن کے دوران عام شہریوں اور دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے خلاف لڑنے والوں کو بچانے میں ناکام رہتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب کیلی کرافٹ نے جمعرات کو صحافیوں سے یہ بات کہی۔

PunjabKesari
محترمہ کرافٹ نے کہاترکی کی یہ ذمہ داری ہے کہ حراست میں رہ رہے آئی ایس کے دہشت گرد جیلوں میں ہی رہیں ۔ اگر ترکی ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔شمالی شام میں ترکی کی فوجی مہم پر بحث کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہنگامی میٹنگ بلائی گئی جس کے بعدمحترمہ کرافٹ نے یہ بیان دیا ۔
 اس سے قبل ترکی نے بدھ کو شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کی قیادت والی فوج اور آئی ایس کے خلاف حملے کر کے اپنی فوجی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرحد کے نزدیک محفوظ علاقے بنانے کے لئے یہ حملے کر رہا ہے ۔ ترکی کی اس فوجی مہم کی عرب لیگ، یورپی یونین کے اراکین سمیت مغربی ممالک نے بھی تنقید کی ہے ۔ واضح ر ہے کہ امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجو شام میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ داعش کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔



Comments


Scroll to Top