Latest News

ایران میں بگڑے حالات : امریکہ کا ایمر جنسی الرٹ، فوراً ملک چھوڑ دیں امریکی شہری

ایران میں بگڑے حالات : امریکہ کا ایمر جنسی الرٹ، فوراً ملک چھوڑ دیں امریکی شہری

 انٹرنیشنل ڈیسک: خلیجی ملک ایران میں جاری شدید شہری بدامنی اور حکومت کی جانب سے پرتشدد کارروائی کے درمیان امریکہ نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے پیر 12 جنوری 2026 کو ایک ہنگامی سکیورٹی انتباہ جاری کیا ہے جس میں ایران میں موجود تمام امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ملک چھوڑ دیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ اشارے بھی مل رہے ہیں کہ اگر ایران میں تشدد نہ رکا تو امریکہ فوجی آپشنز ( فضائی حملوں) پر بھی غور کر سکتا ہے۔
 سُلگتا ایران، 600 سے زائد اموات اور انٹرنیٹ بلیک آؤٹ
ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے مہنگائی، معاشی بدحالی اور نظام حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہرے جاری ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں اب تک 646 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 500 سے زائد مظاہرین شامل ہیں۔ ایرانی حکومت نے 8 جنوری سے پورے ملک میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ نافذ کر رکھا ہے جس کے باعث دنیا سے رابطہ تقریباً منقطع ہو گیا ہے۔ تقریبا 10,000 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔
 دوہری شہریت رکھنے والوں کو سب سے بڑا خطرہ 
امریکی وزارت خارجہ نے خاص طور پر ایرانی نژاد امریکی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔
ایرانی قانون کا خطرہ: ایران کی حکومت دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتی۔ وہاں پکڑے جانے پر ایسے شہریوں کو ایرانی تصور کر کے ان پر جاسوسی کے الزامات یا سخت شریعت قوانین لاگو کیے جا سکتے ہیں۔ گرفتاری کی بنیاد:  امریکی پاسپورٹ رکھنا یا امریکہ سے کسی بھی نوعیت کا تعلق ہونا ہی تفتیش اور ہراسانی کے لیے کافی ہے۔
سرکاری مدد کی عدم موجودگی: ایران میں امریکہ کا کوئی سفارت خانہ موجود نہیں ہے، اس لیے بحران کے وقت امریکی حکومت شہریوں تک براہ راست مدد نہیں پہنچا سکے گی۔ امداد کے لیے صرف سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے پر انحصار کرنا ہوگا۔
 پروازیں منسوخ، زمینی راستہ ہی واحد سہارا 
ایران میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی فضائی خدمات نے ہاتھ کھینچ لیے ہیں۔ امارات، فلائی دبئی، ترکیش ایئرلائنز اور لفتھانزا جیسی بڑی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں 16 جنوری تک منسوخ یا محدود کر دی ہیں۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ترکی یا آرمینیا کی سرحدوں کے راستے زمینی سفر کے ذریعے نکلنے کی کوشش کریں۔
 



Comments


Scroll to Top