Latest News

ہندوستان کو ایک ہندو راشٹر بنانا  چاہتے ہیں وزیر اعظم  مودی: جارج سوروس

ہندوستان کو ایک ہندو راشٹر بنانا  چاہتے ہیں وزیر اعظم  مودی: جارج سوروس

داووس: ورلڈ اکنامک فورم میں امریکی ارب پتی سماجی کارکن جارج سوروس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر  نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کو  ایک ہندو راشٹر بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کشمیر میں دفعہ  370 ہٹانے اور شہریت  ترمیمی قانون کو لے کر بھی مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ  ( مودی) نیم خود مختار مسلم علاقے کشمیر میں سزا (دفعہ 370 کو  منسوخ کرنا ) قدم اٹھا رہے ہیں۔ساتھ ہی حکومت کے فیصلوں (شہریت ترمیمی قانون) سے وہاں رہنے والے لاکھوں مسلمانوں پر شہریت جانے کا  بحران پیدا ہو گیا ہے۔
 ایک رپورٹ کے مطابق  سوروس نے یہ بھی کہا کہ مودی نے ایک مسلم اکثریتی نیم خود مختار کشمیر پر تادیبی اقدامات کئے، اور لاکھوں مسلمانوں کو ان کی شہریت سے محروم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کی قسمت ہی دنیا کی سمت طے ہوگی۔ اس وقت ولاد ی میر پوتن، ٹرمپ اور جن پنگ ظالم جیسے حکمران ہیں۔اقتدار پر گرفت رکھنے والے حکمرانوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس وقت ہم تاریخ کی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں۔کھلے معاشرے کا تصور خطرے میں ہے۔
جارج سوروس نے ورلڈ اکنامک فورم میں اپنے اہم پروجیکٹ لے کر بھی بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ اب میری زندگی کا سب سے اہم پروجیکٹ اوپن سوسائٹی یونیورسٹی نیٹ ورک (او ایس یو این ) ہے۔یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جس میں دنیا کی تمام یونیورسٹی کے لوگ تحقیق کر سکیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top