National News

کورونا کے ڈر کے دوران راحت، 1لاکھ افراد کونوکری دے گا ایمیزن

کورونا کے ڈر کے دوران راحت، 1لاکھ افراد کونوکری دے گا ایمیزن

بزنس  ڈیسک :دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی دہشت کا اثر بیوپار میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ متعدد  ممالک میں سکول ،کالج ، مالز ، سنیما ہالز بند ہونے کی وجہ سے عوام گھروں میں رہنے کو مجبور ہیں۔ ایسے میں ای کامرس کمپنیوں کی ڈیمانڈ  کافی بڑھ گئی ہے  کیونکہ عوام آن لائن کے ذریعے  گھر پر ہی سامان  منگوانے کو اہمیت دے رہے ہیں ۔ ایسی حالت کے درمیان دنیا کی اعلی ٰ ای کامرس کمپنی  ایمیزن  لاکھوں کے لئے راحت لے  کر آئی ہے۔

PunjabKesari
ایمیزن نے بیان جاری کر کہا کہ آن لائن سامان کی ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے ان کے پاس کافی تعداد میں  پینڈنگ آرڈر ہیں ، جنہیں پورا کرنے کے لئے ملازمین کی تعداد کم پڑ گئی ہے۔ ایسے میں کمپنی  1لاکھ افراد کو نوکر ی دینے پر غور کر رہی ہے۔ایمیزن کو یہ افراد امریکہ کے لئے چاہئے جو ویئر ہائوس اور ڈلیوری  کے لئے کام کریں گے۔ کمپنی کے مطابق ملازمین کو 2ڈالر سے15ڈالر فی گھنٹے کا معاوضہ دیاجائے گا۔
ایمیزن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایسے افرادکی تلاش میں ہیں جو اس وقت ہمارے ساتھ اس وقت آرڈر پورا کرنے میں ہماری مدد کر سکیں اور حالت نارمل ہونے پر وہ اپنے پرانے کام پر واپس جا سکتے ہیں۔بتا دیں کہ اکیلے ایمیزن کا یہ حال نہیں ہے دوسری سپر مارکیٹ ایلبرٹسن ، کروگر او رالیز کو بھی اپنے آرڈر ز پورے کرنے کے لئے اضافی عملہ تقرر کرنا پڑ رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top