Latest News

ایودھیا تنازعہ : 11 نومبر تک بند رہیں گے یوپی کے تمام سکول - کالج

ایودھیا تنازعہ : 11 نومبر تک بند رہیں گے یوپی کے تمام سکول - کالج

لکھنؤ: ایودھیا تنازعہ کے فیصلے کے چلتے اترپردی حکومت نے تمام سکول کالجوں کو 11 نومبر تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ ساتھ ہی ایودھیا میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔ ادھر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام لوگوں سے امن اور خوشحالی کا ماحول بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ وہیں دہلی کرناٹک اور مدھیہ پردیش میں بھی تمام سکول کالجوں کو سنیچر کے روز بند رکھا گیا ہے ۔ 
اس کے علاوہ جموں کشمیر  میں بھی تمام سکول بند رہیں گے اور دفعہ 144 نافذ رہے گی ۔ 5 سے زیادہ لوگوں کا ایک جگہ کھڑے ہونا اور آتش بازی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top