Latest News

کانگرس کے 7ارکان پار لیمنٹ کی معطلی ہوگی واپس ، آل پارٹیز میٹنگ میںسپیکرنے  لیا  فیصلہ

کانگرس کے 7ارکان پار لیمنٹ کی معطلی ہوگی واپس ، آل پارٹیز میٹنگ میںسپیکرنے  لیا  فیصلہ

نئی دہلی:کانگرس کے 7ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کو لے کر ہوئی میٹنگ ختم ہو گئی ہے اور اس میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ کانگرس  کے ساتوں ارکان پارلیمنٹ کی معطلی واپس  کی جائے گی۔ لوک سبھا سپیکر اوم بڑلا کی سبھی سیاسی پارٹیوں  کے لیڈران کے ساتھ بدھوار کو میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ میں کانگرس کے 7ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کو لے کر بات چیت ہوئی جس میں فیصلہ  لیا گیا کہ ساتوں ارکان پارلیمنٹ کی معطلی واپس ہوگی ۔
 وہیں، لوک سبھا میں کانگرس ارکان کے زبردست ہنگامے کی وجہ سے آج وقفہ سوال  لگاتار چھٹے دن معطل رہا جس کے چلتے ہائوس کی کارروائی  نائب  سپیکر ڈاکٹر کریٹ سولنکی کو 12.30 بجے تک معطل کرنی پڑی ۔
ہائوس کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگرس کے ارکان پورے سیشن کے لئے معطل کئے گئے اپنے 7ارکان   کی معطلی واپس  لینے کی مانگ کرنے لگے۔ارکان 'وی وانٹ جسٹس ' جیسے نعرے لگاتے ہوئے ہائوس کے درمیان آ گئے۔ نائب سپیکر نے ہنگامے کے درمیان  وقفہ سوال جاری رکھنے کی کوشش کی لیکن  ہنگامے کی وجہ سے ہائوس  میں کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔ ہنگامہ بڑھتے دیکھ ڈاکٹر  سولنکی نے ہائوس کی کارروائی 12.30 بجے تک معطل کر دی۔



Comments


Scroll to Top