Latest News

ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل پاکستان کو جھٹکا، وکٹ کیپر- بلے باز ہوا باہر

ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل پاکستان کو جھٹکا، وکٹ کیپر- بلے باز ہوا باہر

اسپورٹس ڈیسک: آئی سی سی انڈر 19  ورلڈ کپ2026 میں ہندوستان  کے خلاف اہم مقابلے سے قبل پاکستان کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شیان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 18  سالہ شیان کو پریکٹس میچ کے دوران ایک تیز گیند باز کی گیند پر وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے ناک پر چوٹ لگی تھی۔ چوٹ لگنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ایکس رے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ محمد شیان ٹاپ آرڈر بلے باز ہیں۔
ہندوستان اور پاکستان یکم فروری کو ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہوں گے، جو آئی سی سی مردوں کے انڈر 9 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے عملی طور پر ایک ورچوئل ناک آؤٹ میچ بن چکا ہے۔ جہاں شائقین پہلے ہی ممکنہ پاکستان بمقابلہ ہندوستان فائنل کا خواب دیکھ رہے ہیں، وہیں حقیقت یہ ہے کہ سپر سکس گروپ دو سے دونوں ٹیموں کا کوالیفائی کرنا بہت مشکل ہے۔ نتیجہ انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کے نتیجے پر منحصر کرے گا کہ کون سی ٹیم آگے جائے گی۔
انگلینڈ اس وقت اپنے سپرسِکس گروپ میں سرفہرست ہے، اس کا ریکارڈ تین صفر ہے، جس میں گروپ مرحلے میں پاکستان اور زمبابوے کے خلاف حاصل کی گئی فتوحات شامل ہیں۔ اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لے گا اور پاکستان یا ہندوستان میں سے صرف ایک کے لیے ایک جگہ باقی بچے گی۔ تاہم اگر نیوزی لینڈ میچ کا رُخ پلٹنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور اُلٹ پھیر کر دیتا ہے تو پاکستان اور ہندوستان دونوں کے لیے راستے کھل جائیں گے۔ اس صورت میں اتوار کو ہندوستان کے خلاف پاکستان کی جیت سے چھ پوائنٹس پر تین ٹیموں کے درمیان ٹائی ہو جائے گی، جس میں نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ٹاپ دو ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔
فی الحال انگلینڈ کا نیٹ رن ریٹ (NRR )1.989  نو ہے، جبکہ پاکستان کا1.484  اور ہندوستان 3.337  ہے۔ پاکستان ہندوستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر اپنے نیٹ رن ریٹ میں نمایاں بہتری لا سکتا ہے، جس سے وہ انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستان کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔ تاہم انگلینڈ کی جیت کی صورت میں پاکستان کو نہ صرف ہندوستان کو شکست دینا ہوگی بلکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے سخت حریف کو نیٹ رن ریٹ میں بھی پیچھے چھوڑنا ہوگا۔ اس وقت ہندوستان 6 پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ برتری میں ہے، تاہم نیٹ رن ریٹ کا فرق مشکل ضرور لگتا ہے مگر اتنا بھی مشکل نہیں جتنا دکھائی دیتا ہے۔
اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے اور تین سو رنز بناتا ہے تو اسے ہندوستان کے نیٹ رن ریٹ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے کم از کم 85 رنز سے جیتنا ہوگا۔ اگر پاکستان پہلے بولنگ کرتا ہے اور ہندوستان کو دو سو رنز پر محدود کر دیتا ہے تو اسے ہدف تقریباً 31.5 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔ دو سو اکیاون رنز کے ہدف کے لیے پاکستان کو تعاقب تقریباً 33.2 اوورز میں مکمل کرنا ہوگا۔
 



Comments


Scroll to Top