Latest News

مودی کو ریونا کو واپس لاکر کرناٹک حکومت کے حوالے کرنا چاہئے: مہیلا کانگریس

مودی کو ریونا کو واپس لاکر کرناٹک حکومت کے حوالے کرنا چاہئے: مہیلا کانگریس

نئی دہلی :  مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو خاموش رہ کر پرجول ریونا کا ساتھ دینے کے بجائے خاموشی توڑنی چاہیے اورملزم کو جرمنی سے لا کر کرناٹک حکومت کے حوالے کرنا چاہیے- محترمہ لامبا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی کی حمایت ریونا کے ساتھ رہی ہے وہ ان کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ بی جے پی کو بھی ان کی بداعمالیوں کا علم تھا- اس لیے مسٹر مودی کو اپنی خاموشی توڑ کر ریونا کو واپس لاکر سخت سزا دلانی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم جی خاموشی توڑئے۔ جب تک آپ پرجول ریونا کو جرمنی سے واپس لا کر کرناٹک حکومت کے حوالے نہیں کریں گے، اس وقت تک مہیلا کانگریس ملک کے کونے کونے سے آواز اٹھائے گی۔ صرف ہم ہی نہیں، ملک کی آدھی آبادی آپ سے سوال کرے گی۔ مہیلا کانگریس خاموش نہیں بیٹھے گی اور جب تک مسٹر مودی اپنی خاموشی نہیں توڑتے اور ملزم کو سزا نہیں دلاتے، مہیلا کانگریس ہر جگہ وزیر اعظم مودی کو گھیرے گی۔
بی جے پی لیڈروں کو ریونا کی بداعمالیوں سے واقف ہونے کی بات کہتے ہوئے مہیلا کانگریس کی صدر نے کہا،بی جے پی لیڈر نے کرناٹک بی جے پی کے ریاستی صدر کو ایک خط لکھ کر پرجول ریونا کے ماس ریپ معاملے میں ملوث ہونے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ اس کے ہزاروں فحش ویڈیو کے بارے میں بی جے پی کو پہلے سے ہی معلوم تھا، اس کے باوجود وزیراعظم مودی پرجول ریونا کے لئے ووٹ مانگتے ہیں اور پرجول اور اس کے والد ایچ ڈی ریونا کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم مودی پرجول ریونا کا دفاع کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرجول ریونا کے معاملے میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی اور قومی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما خاموش ہیں۔ آج ملک کی نصف آبادی اسمرتی ایرانی اور ریکھا شرما سے اپنی خاموشی توڑنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اس پورے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے بھی کرناٹک حکومت کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔



Comments


Scroll to Top