نیشنل ڈیسک: تیزی سے پھیل رہی عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن (کووڈ19) نے پورے ملک میں دہشت مچا دی ہے ۔ مہلک انفیکشن کی وجہ سے ملک میںمتاثرین کی تعداد بڑھ کر 8000 سے تجاوز ہو گئی ہے ۔وزارت صحت کے اعداد و شمار پر اگر غور کریں تو پائیںگے کہ ملک میں کوروناوائرس کی زد میںکل 8356 افراد آ چکے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 273 پر پہنچ گئی ہے ۔ دنیا کے دوسرے ممالک سے اس کا موازنہ کیا جا ئے تو پتہ چلتا ہے کہ بھارت میںکورونا مریضوں کی مرنے کی شرح دوسرے ممالک سے زیادہ ہے ، جیسے چین ، امریکہ اور فرانس سے بہت زیادہ۔
بھارت میں جب کورونا انفیکشن کا اعداد وشمار 7000 تھا تو اموات کی تعداد 249 تھی جبکہ جرمنی میں7000 معاملے تھے تواس وقت وہاں صرف 13 افراد کیموت ہوئی تھی ، جنوبی کوریا میںیہ اعداد و شمار 54 تھی، امریکہ میں تب صرف 100 افراد کی موت ہوئی تھی،۔حالانکہ جن ممالک میں بھارت سے موت کی شرح زیادہ ہے وہ ملک ہیں سپین جہاں 7000کورونا انفیکشن پر موت کا اعداد و شمار 288 تھا جب کہ برازیل میں یہ اعداد و شمار 299تھا ، اٹلی میں 366 افراد کی موت ہو چکی تھی۔ 7000 کورونامتاثرہ معاملوں میں برٹین میں 422 افراد کی موت ہو چکی تھی ، نیدر لینڈ میں 434 افراد کی موت ہو چکی تھی جبکہ سویڈن میں477 افراد کی موت ہوئی تھی۔
بھارت کی بات کریں تو کورونا نے سب سے زیادہ قہر مہاراشٹر میں بر پا یا ہے ۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹو ںکے دوران اس مہلک انفیکشن کی وجہ سے 17 افراد کی موت کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 127 پر پہنچ گئی اور کل 1761 افراد اس سے متاثر ہیں ۔وہیں صوبے میں اب تک 208 افراد صحت یا ب ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے اتوار صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 716افراد کو ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں اس انفیکشن کے 187، دہلی میں166، راجستھا ن میں147،گجرات میں124اور مدھیہ پردیش میں99 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔