Latest News

اتراکھنڈ میں بھی انتخابی تشہیر میں شریک ہونگے اکھلیش

اتراکھنڈ میں بھی انتخابی تشہیر میں شریک ہونگے اکھلیش

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کو پارٹی نے اتراکھنڈ کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں بھی ایس پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری دی ہے۔
اتراکھنڈ میں آئندہ 14فروری کو 70اسمبلی حلقوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ایس پی کی جانب سے منگل کو الیکشن کمیشن کو سونپی گئی اسٹار انتخابی مہم سازوں کی فہرست میں اکھلیش کا نام سب سے اوپر ہے۔
ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کمیشن کو اتراکھنڈ میں پارٹی کے اسٹار انتخابی مہم سازوں کی لسٹ سونپی ہے۔ جس میں اکھلیش سمیت 15لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ ان میں ایس پی نائب صدر کرن مئے نند اور راجیہ سبھا رکن جیہ بچن اور اتراکھنڈ میں پارٹی کے انچارج راجندر چودھری بھی شامل ہیں۔



Comments


Scroll to Top