National News

اجے دیوگن اسٹارر فلم ''بھج دی پرائیڈ آف انڈیا'' کا ٹیزر ریلیز

اجے دیوگن اسٹارر فلم ''بھج دی پرائیڈ آف انڈیا'' کا ٹیزر ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کی آنے والی فلم بھج: دی پرائیڈ آف انڈیاکا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔اجے دیوگن نے فلم 'بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا' کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کیا ہے۔اس ٹیزر میں جنگ کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔وہیں اجے دیوگن کا ڈئیلاگ 'میرے مرنے کا ماتم مت کرنا، میں نے خود ہی اس شہادت چنی ہے۔میں جیتا ہوں مرنے کے لئے، میرا نام ہے سپاہی سنائی پڑتی ہے۔

Bhuj The Pride of India Official Trailer | Ajay Devgn,Sanjay Dutt,Sonakshi  Sinha |Concept Trailer - YouTube
اجے دیوگن نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا اب تک کی سب سے بڑی لڑائی۔اہم بات یہ ہے کہ 1971 کی ہند ۔پاک جنگ پر مبنی فلم بھج: دی پرائیڈ آف انڈیامیں اجے دیوگن اسکواڈرن لیڈر وجے کارنک کا کردار نبھارہے ہیں ، جنھوں نے بھج میں ائیربیس تیار کیا تھا۔فلم بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا' میں اجے دیوگن کے علاوہ سنجے دت ، سوناکشی سنہا ، نوری فاتحی ، شرد کیلکر اور ایمی ورک بھی موجود ہیں۔فلم 13 اگست کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

Bhuj - The Pride of India: Ajay Devgn's first look unveiled, Nora Fatehi  replaces Parineeti Chopra



Comments


Scroll to Top