National News

ایئر ٹیل ، ووڈا فون- آئیڈیا کے بعداب جیو بھی ہوگا مہنگا، صارفین کی جیب پر پڑے گا بھاری اثر

ایئر ٹیل ، ووڈا فون- آئیڈیا کے بعداب جیو بھی ہوگا مہنگا، صارفین کی جیب پر پڑے گا بھاری اثر

نئی دہلی: ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں سخت مقابلہ  کے درمیان ایئر ٹیل اور ووڈافون ، آئیڈیا  کے بعد ریلائنس جیو نے بھی موبائل سروس کی قیمتوں کوبڑھانے کا اعلان کیا ہے۔کمپنیوں کا یہ فیصلہ عام صارفین کی جیب پر بھاری پڑ سکتا ہے، جبکہ جیو نے کہا ہے کہ وہ قیمت  میں اضافہ اس طرح کرے گی تاکہ ڈیٹا  خرچ پر منفی اثر نہ پڑے۔فی الحال سب سے زیادہ سستی قیمت پر سروس  دے رہی کمپنی ریلائنس جیو نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ وہ اگلے چند ہفتے میں موبائل  سروس  کی قیمتیں بڑھانے والی ہے۔

PunjabKesari
ایک ہی دن پہلے پیر کو بھارتی ایئر ٹیل اور ووڈافون  آئیڈیا کمپنیوںنے کہا تھا کہ وہ دسمبر سے موبائل سروس کی قیمتیں بڑھانے والی ہیں۔جیو نے کہا کہ بھارتی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی  (ٹرائی ) موبائل سروس کی قیمت  میں ترمیم پر امکانی  مشاورت کا  آغاز کرنے والی ہے۔اگرچہ اس دوران ٹرائی سے منسلک ذرائع نے کہا کہ ریگولیٹری اب ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کو عمل میں لانے کا انتظار کرے گی۔ریگولیٹری اس کے بعد اس کا جائزہ لے گی کہ فیس میں اضافہ ریگولیٹری  کے  دائرے میں ہے یا نہیں۔

PunjabKesari
کمپنی نے بیان میں کہا، '' دیگر کمپنیوں کی طرح ہم بھی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ہم انڈسٹری کو مضبوط کر صارفین کو فائدہ دینے کے لیے  ریگولیٹری  نظام کے ساتھ عمل کریں گے۔ہم اگلے کچھ ہفتوں میں قیمت بڑھانے سمیت دیگر اقدامات اس طرح اٹھائیں گے کہ اس کے  ڈیٹا  کے صارفین یا ڈیجیٹلا ئزیشن پر منفی اثر نہ پڑے اور سرمایہ کاری بھی مضبوط بنی رہے ''۔
 



Comments


Scroll to Top