National News

ایئر انڈیا کی دوسری پرواز روس میں پھنسے مسافروں کو لینے پہنچی، سان فرانسسکو کے لیے  بھری اڑان

ایئر انڈیا کی دوسری پرواز روس میں پھنسے مسافروں کو لینے پہنچی، سان فرانسسکو کے لیے  بھری اڑان

نیشنل ڈیسک: روس کے مگدان ایئرپورٹ پر پھنسے ایئر انڈیا کے مسافروں کو ان کی منزل امریکہ میں سان فرانسسکو پہنچانے کے لیے ایئر لائن کی دوسری پرواز وہاں پہنچ گئی۔ ممبئی سے مگدان کے لیے روانہ ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز جمعرات کی صبح 6:14 بجے روس پہنچی، اس نے بدھ کو سہ پہر 3:21 بجے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔ وہیں خبر ہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI195 216 پھنسے ہوئے مسافروں اور عملے کے 16 ارکان کو لے کر مگدان کے لیے روانہ ہوچکی  ہے۔
پرواز مقامی وقت کے مطابق صبح 6:14 پر پہنچی تھی، صبح 10:27 پر روانہ ہوئی اور توقع ہے کہ 00:15 بجے سان فرانسسکو پہنچے گی۔ سان فرانسسکو پہنچنے پر، ایئر انڈیا کے مسافروں کو طبی دیکھ بھال، زمینی نقل و حمل اور آگے کی منزل سمیت ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔
 بتادیں کہ ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 173  6جون کو دہلی سے سان فرانسسکو کے لیے روانہ ہوئی تھی، لیکن درمیانی ہوا میں بوئنگ 777 طیارے کے ایک انجن میں تکنیکی خرابی کا پتہ چلا۔ اس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر روس کے مگدان ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا تھا۔ اس طیارے میں 216 مسافر اور عملے کے 16 ارکان سوار تھے۔ وہیں، کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس میں پھنسے ہوئے ایئر انڈیا کے طیارے کے مسافروں اور عملے کے ارکان کو کھانا اور دیگر سہولیات بھیج دی گئی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top