Latest News

کورونا کا اثر:ائر انڈیا نے اپنے ملازمین کی سیلری میں کی 10فیصد کی کٹوتی

کورونا کا اثر:ائر انڈیا نے اپنے ملازمین کی سیلری میں کی 10فیصد کی کٹوتی

نئی دہلی:گورنمنٹ ائرلائن کمپنی ائر انڈیا نے اپنے ملازمین کو جمعہ کو بتایا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس کے ریونیو میں بھاری کمی درج ہوئی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے وہ  پائلٹ عملہ کو چھوڑ کر سبھی ملازمین کے معاوضے میں مارچ سے اگلے تین ماہ کے لئے دس فی صد تک کٹوتی کر رہی ہے۔ ائر انڈیا سے پہلے گو ائر  او ر انڈیگو جیسی پرواز کمپنیا ںبھی خرچ میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ لے چکی ہیں۔
ائرانڈیا نے بھی سبھی ملازیمن سے کہا ہے کہ حالانکہ عالمی سرگرمیوںاور کورونا وائرس سے پھیلی وبا کے سنگین اثرات کی وجہ سے مالی خزانے میں زبر دست کمی آئی ہے۔ اس کی وجہ سے خرچہ کم کرنے کے مشکل قدم اٹھانے پڑ رہے ہیں،۔ائر انڈیا کے سبھی ملازمیں کے نام جاری آفیشل احکام کے مطابق ، کمپنی لیز دینے والوں اور ہوٹلوں کے ساتھ ان کے کرائے کی شرحوں میں کمی لانے کے لئے نئے سرے سے معاہدوں کا جائزہ لے گی۔
کمپنی نے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں سے ایک ٹائم لائن کے تحت سارا بقایا وصول کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائی جا ئے گی۔ اس سمت میں صدر دفتر سمیت متعلقہ علاقوںکے دفتروں کی جانب سے جارحانہ طریقے سے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔احکام کے مطابق پائلٹ عملہ کے ممبران کو چھوڑ کر دوسرے ملازمین کے معاوضوں (بنیادی تنخواہ، رہائیش کا معاوضہ ، اور مہنگائی معاوضہ کو چھوڑ کر ) میں مار چ سے  اگلے تین ماہ تک 10فی صد کی کٹوتی کرنے پر اتفاق ہو ا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top