Latest News

پالکھر کے بعد اب ناندیڑمیں لنگایت سماج کے سادھو کا قتل،پولیس نے ایک کو کیا گرفتار

پالکھر کے بعد اب ناندیڑمیں لنگایت سماج کے سادھو کا قتل،پولیس نے ایک کو کیا گرفتار

نیشنل ڈیسک:مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں لنگایت سماج کے سادھو کی ہتیا کی خبر ہے۔ سادھو کی ہتیا کا الزام اسی سماج کے ایک شخص پر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنیچروار رات قریب 12سے 12.30 کے درمیان پشوپتی مہاراج نام کے ایک سادھو کی ہتیا ہوئی ۔پشو پتی مہاراج کے علاوہ ایک اور شخض کی ہتیا کی گئی ہے ۔جس کا نام بھگوان رام شندے بتایا گیا ہے۔ ہتیا کی پہچان سائی ناتھ کے طور پر ہوئی ہے جسے ناندیڑ کی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہتیا کرنے والا سائی ناتھ سنیچر وار رات دروازہ کھول کر آشرم میں داخل ہوا کیونکہ آشرم میںکہیں بھی دروازہ توڑنے کے نشان نہیں ہیں اوردروازہ  اندر سے کھلا  تھا ۔ آشرم کا دروازہ کس نے کھولا پولیس اس کی جانچ کر رہی ہے ۔ ملزم سائی ناتھ پشو پتی مہاراج کی ہتیا کر نے کے بعد ان کی لاش ساتھ لے جانے کی فراق میں تھا لیکن کار گیٹ میں پھنس گئی اور ا س دوران چھت پر سو رہے آشرم کے دو خدمت گار جاگ گئے۔ جب تک ان کو کچھ سمجھ آتا ملزم بھاگ نکلا۔ اتوار صبح پولیس کو ضلع کونسل  سکول کے پاس ایک اور ڈیڈ باڈی ملی جس کی شناخت بھگوان رام شندے کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق جس  شخص کی ڈیڈ باڈی ملی ہے وہ ہتیارے کا ساتھی ہے۔ پشو پتی مہاراج اس خانقاہ میں 2008سے رہ رہے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top