National News

درگا پوجا پنڈال میں سٹیج سے گریں اداکارہ کاجول

درگا پوجا پنڈال میں سٹیج سے گریں اداکارہ کاجول

نئی دہلی : بالی وڈ اداکارہ کاجول ہر سال کی طرح اس بار بھی درگاپوجا میں نظر آئیں ۔ کاجول ہر سال اپنے دوستوں اور پریوار کے ساتھ اس خوبصورت تہوار کو بڑی دھوم دھام سے مناتی ہیں ۔ اس سال بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا ہے ۔ سو شل میڈیا پر کاجول کا ٹریڈیشنل لک خوب چھایا ہوا ہے لیکن درگا پوجا میں کاجول کے ساتھ کچھ ایسا ہوگیا جس کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ 
درگا پوجا کے پنڈل میں کاجول سٹیج پر تھیں اور ان کا سارا دھیان ان کے فون پر تھا تبھی وہ سٹیج کے کنارے پہنچتے ہی اچانک سے گرگئیں۔ حالانکہ اس دوران کاجول جیسے ہی لڑکھڑائیں تو نیچے کھڑے لوگوں نے اداکارہ کو سنبھال لیا اور انہیں پوری طرح گرنے سے بچالیا۔ کاجول کے پیر میں اس واقعہ سے چوٹ لگ گئی ہے ۔ ساتھ ہی اس دوران ان کا فون بھی نیچے گرگیا ۔ ان کے بیٹے یگ بھی اپنی ممی کو سنبھالتے نظر آئے ۔ 



Comments


Scroll to Top