بنگلور:کرناٹک کے ضلع تمکور میں ونیگل تعلقہ کے بلاڈارے گاؤں کے نزدیک جمعہ کی صبح ایک شدید سڑک حادثہ میں 12 افراد کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہسپتال سے واپس لوٹ رہی ایک کار بے قابو ہوکر شاہراہ کے دوسری طرف جا گھسی اور دوسری کار سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے کچھ گھنٹوں بعد تک شاہراہ پر ٹریفک معطل رہی ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں تھانے امر تور میں معاملہ درج کرایا گیا۔