Latest News

آرمی ڈے پر بولے فوجی سربراہ-  آرٹیکل 370 ہٹانا تاریخی قدم،پڑوسی ملک کی پراکسی جنگ میں رخنہ

آرمی ڈے پر بولے فوجی سربراہ-  آرٹیکل 370 ہٹانا تاریخی قدم،پڑوسی ملک کی پراکسی جنگ میں رخنہ

نئی دہلی:  فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے بدھ کو جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کو تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کشمیر کو مرکزی دھارے میں آنے میں مدد ملی ہے۔جنرل نروانے نے آرمی ڈے کے موقع پر کہا کہ اس قدم نے پڑوسی ملک(پاکستان) کی جانب سے ہونے والے پراکسی جنگ کو روک دیا ہے۔

https://twitter.com/ani_digital/status/1217339033660973056?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1217339033660973056&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-army-chief-manoj-naravane-says-abrogation-of-article-370-a-historic-step-na-289802.html
جنرل نروانے نے کہاآرٹیکل 370 ہٹانے سے جموں و کشمیر کو مرکزی دھارے میں لانے میں مدد ملی ہے۔ اس تاریخی قدم نے مغربی پڑوس سے ہونے والے پراکسی جنگ کو روک دیا ہے۔ فوج کے سربراہ نے کہا کہ فوج ملک کی طاقت ہے اور ہندوستان دہشت گردی پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر چل رہی ہے۔ سرحد پر سخت پہرہ ہے اور ہندوستان مستقبل میں ہونے والے کسی بھی جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ آرمی ڈے کے موقع پر دہلی کے ریپا پریڈ گراؤ نڈ میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
 اس موقع پر پہلی بار ایک خاتون افسر کیپٹن تانیہ شیر گل نے مردوں کی تمام ٹکڑیوں کی قیادت کی۔اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، فضائی فوج کے سربراہ آر ے ایس بھدوریا اور بحریہ  کے سربراہ ایڈمرل کرم ویر سنگھ بھی موجود تھے۔



Comments


Scroll to Top