Latest News

''آپ '' لیڈر امانت اللہ  کے خلاف اے سی بی نے درج کیا معاملہ، فنڈ کا غلط استعمال کرنے کا الزام

''آپ '' لیڈر امانت اللہ  کے خلاف اے سی بی نے درج کیا معاملہ، فنڈ کا غلط استعمال کرنے کا الزام

نئی دہلی:فنڈ کا غلط استعمال کرنے کے الزام میںعام آدمی پار ٹی (آپ )کے ممبر اسمبلی امانت اللہ   خان کے خلاف وقف بورڈ میں بے ضابطگیوں کے خلاف اے سی بی نے معاملہ درج کیا ہے۔ اے سی بی کے سربراہ اروند دیپ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ امانت اللہ  پر دہلی وقف بورڈ کے فنڈ کے غلط استعمال کرنے اور غیر قانونی  بھرتی کے الزامات ہیں۔ درج ایف آئی آر میں وقف بورڈ میں ریکروٹمنٹ میں گڑبڑی کی شکایت کی بات کہی گئی ہے۔جس تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔
اس سے پہلے بھی امانت اللہ پر ایک خاتون نے جنسی تشدد کے الزام لگائے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا، لیکن پارٹی کنوینر اور سی ایم اروند کیجریوال نے اسے ذاتی معاملہ بتا  کران  کااستعفیٰ نامنظور کر دیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top