National News

ذرا سنبھل کر ! آپ کا ایک وہاٹس ایپ میسج لے سکتا ہے کسی کی جان

ذرا سنبھل کر ! آپ کا ایک وہاٹس ایپ میسج لے سکتا ہے کسی کی جان

نئی دہلی : آپ کا ایک وہاٹس ایپ میسج کسی کی جان بھی لے سکتا ہے ۔ جی ہاں آپ کا فارورڈ کیا ہوا ایک وہاٹس ایپ میسج کسی بے گناہ کی جان پر بنا سکتا ہے ۔ دراصل ان دنوں بچہ چوری کی افواہیں آگ کی طرح ملک بھر میں پھیل رہی ہیں اور ان افواہوں نے نہ جانے اب تک کتنے بے قصوروں کی جان لے لی ہے ۔  

PunjabKesari
وزارت داخلہ نے تمام صوبوں میں کے پولیس افسروں سے ایسی افواہیں پھیلانے والوں پر سخت ایکشن لینے کو کہا ہے لیکن ان واردات میں ابھی تک کوئی کمی دیکھنے کو نہیں ملی ہے ۔  بچہ چوری کی جتنی بھی وارداتیں ہوئیں اس میں ایک بات ایک جیسی ہی تھی کہ پہلے اس علاقے میں ایک وہاٹس ایپ میسج وائرل ہوتا ہے اور کہا جاتاہے کہ علاقے میں بچہ چرانے والا گروپ سرگرم ہے ، اس کے بعد اگر علاقے میں کوئی کسی روتے بچے کو دلارتے بھی دکھ جاتا تو اسے بھیڑ بچہ چور سمجھ کر پیٹ ڈالتی ہے ۔ 

PunjabKesari
وائرل وہاٹس ایپ میسج میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بچوں کو چراکر ان کے اعضاء بیچے جا رہے ہیں یا ان کے ساتھ غلط کام ہورہا ہے ۔ ہم جیسے ہی اپنے گروپ میں ایسا میسج دیکھتے ہیں تو فوراً اسے آگے فاوروڈ کر دیتے ہیں لیکن ہمارا میسج کسی بے قصور کی جان لے سکتا ہے ۔ اس لئے ایسے مسیج کبھی بھی اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہیں کرنے چاہئے ۔ یہاں تک کہ کسی بھی ایسے میسج کو فاورورڈ کرنے سے گریز کریں جس میسج کی حقیقت آپ نہ جانتے ہوں ۔ 



Comments


Scroll to Top