Latest News

لاک ڈاون: گھر میں گھسنے کی نہیں ملی اجازت ، دوست کو  سوٹ کیس میں بند کر گھر  لے کر پہنچا طالب علم

لاک ڈاون: گھر میں گھسنے کی نہیں ملی اجازت ، دوست کو  سوٹ کیس میں بند کر گھر  لے کر پہنچا طالب علم

منگلورو:منگلورو شہر کے ایک اپارٹمنٹ احاطے میں اتوار کو ایک نو عمر طالب علم کو اپنے دوست کو سوٹ کیس  میں بند کر اپارٹمنٹ میں گھسنے کی کوشش کرتے پکڑا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کورونا وائرس  کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اپارٹمنٹ ایسو سی ایشن نے دوست کو احاطے  میں آنے  کی اجازت نہیں دی  جس کے بعد اس طالب علم  نے یہ عجیب  طریقہ اپنایا ۔
حالانکہ سوٹ کیس میں ہو رہی حرکت سے شک  ہونے  کے بعد اس کی یہ چال  نا کام ہو گئی  اور وہ  پکڑا گیا ۔ احاطے کے لوگوں نے اسے وہیں سوٹ کیس  کھولنے کو کہا  اور اسے دوست کو سوٹ کیس سے باہر نکلتے  دیکھ  کر لوگ چونک گئے۔ لوگوں نے پولیس  کو بلایا اور پولیس  دونوں  کو تھانے لے  گئی۔ بعد میں دونوں طلبا ء کے ماں باپ  کو  تھانے بلایا  گیا۔ ذرائع  کے مطابق اس  سے متعلق  کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top