سفرنامہ
دہرہ دون اور مسوری کے بیچ پہاڑیوں سے گزرتی سڑک پر رکھولی نامی خوبصورت وادی میں چھپا ہے ایک انوکھا ہوٹل ' اے ڈاگز سٹوری ، مسوری' جو کتوں اوران کے مالکوں کیلئے خاص دلکشی کا مقام ہے ۔
اپنے کتے 'افی ' کے نام پر بکنگ کروانے کے بعد میرے پتی' افی ' اور میں شانت اور خوبصورت وادی میں پہاڑوں میں ایک جھرنے کے پاس واقع اس خاص ہوٹل میں پہنچے ۔ کار رکتے ہی اس خوبصورت جگہ کی پڑتال کرنے کیلئے اتساہت' افی ' فوراً باہر کود پڑا۔
ہمارے سامنے پتھروں سے بنی ایک عجیب سنرچنا تھی جس میں دو سوئٹ اور ایک رسوئی تھی ، جسے بانس ، بیلوں اور پھولوں سے سجایا گیاتھا ۔ اس کے بغل میں دو پرتوں والا ایک قدرتی تالاب تھا جس کی دو پرتوں کے بیچ ایک چھوٹا سا جھرنا بن گیا تھا ۔ ان پر جھکے ہوئے پیڑ منظر کو اور خوبصورت بنارہے تھے ۔ ہوٹل میں ہمارا گرم جوشی سے استقبال ہوا لیکن صرف مہمان خصوصی' افی ' کے سرپرستوںکے روپ میں 'افی ' کو استقبال میں گیندے کے پھولوں کا ہار پہنایا گیا اور ہم سے پہلے اسے ایک ' ویلکم ڈرینک ' سرو کیا گیا ۔ جیسے ہی اس نے تالاب دیکھا وہ جوش سے اس میں کود پڑا اور کچھ دیر تیرنے کے بعد باہر نکل کر خود کو جھاڑنے لگا ۔
سوئٹ بڑا ہے جس میں بیم والی اونچی چھتیں ، بڑی کھڑکیاں ، ایک آرام دہ بستر ، خوبصورت فرنیچر اور ایک بڑا اور اچھا باتھ روم ہے ۔ موم بتیاں اور لیوینڈر کی مہک من موہ رہی سجاوٹ میں چار چاند لگارہے تھے ۔' افی ' جوش سے ادھر ۔ ادھر بھاگ دوڑ اور آخر میں سیدھے اس کیلئے لگائے ' ڈاگ بیڈ ' کٹورے اور کھلونوں کی ٹوکری کی طرف چلا گیا ۔
' اے ڈاگز سٹوری ' کے ہوٹل جے پور ، کاربریٹ اور آگرہ میں بھی ہیں جنہیں نہ صرف پالتو جانوروںکو دھیان میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے بلکہ ان کی خدمت ، کھانا اور ایکٹیویز کا بھی پورا بندوبست ہے ۔ سارا کریڈٹ ہمت آنند کو جاتا ہے ۔ کتوں کیلئے ان کا پیار ان جگہوں پر ہوئی محنت سے واضح ہے ۔
پہاڑوں میں لمبے ٹریک ، پانی کی دھارائوں میں بھیگنا، تالاب میں تیرنا ، وادی میں کیچ ۔بال کھیلنا اور ستاروں کے نیچے لمبے'باننڈگ سیشن ' نے ہمیں یہ محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ کیسے اس جدائی ماحول میں دو دن بیت گئے ۔
جب آپ کھلے آسمان کے نیچے لیٹتے ہیں ، کتے کے ساتھ کھیلتے ہیں ، کتاب پڑھتے ہیں یا صرف سورج غروب کے رنگ میں ڈوبتے ہیں تو یہ جگہ آپ کو شانتی اور ترپتی کا جذبہ دیتی ہے ۔
اگر آپ مادی عیش و آرام ، سیاحوں کے ٹھہاکوں اور کاروں میں گونجتے فلمی گیتوں کی تلاش میں ہیں تو یہ وادی آپ کیلئے نہیں ہے لیکن اگر آپ ستاروں کی دھن پر ناچتے ہیں، اپنے پالتو کی آواز پر ہنستے ہیں اور جھرنے کی سرسراہٹ سننے کا سپنا دیکھتے ہیں، تو آپ کے اور آپ کے پالتو جانور کیلئے اس سے بڑھیا جگہ شاید ہی کوئی اور ہو گی ۔۔ مینو